اہم خبریںپاکستان

نیب خیبرپختونخوا نے اعظم سواتی اور سوات کے ایم پی اے آمجد علی کو کرپشن کیسیز میں طلب کرلیا

گزشتہ پیشی پر جمع کرائے گئی دستاویزات نامکمل اور غیر تسلی بخش پائی گئیں جس کی وضاحت کے لیے انہیں دوبارہ طلب کیا گیا ہے

قومی احتساب بیورو (نیب) خیبر پختونخوا نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دو رہنماؤں سابق سینیٹراعظم سواتی اور وزیراعلی کے مشیراور رکن صوبائی اسمبلی امجد علی کوکرپشن کیسز کے الزامات میں طلب کرلیا۔

نیب کی جانب سے جاری نوٹسز کے مطابق سابق سینیٹر اعظم سواتی کو کوہستان سکینڈل کے سلسلے میں نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ گزشتہ پیشی پر جمع کرائے گئی دستاویزات نامکمل اور غیر تسلی بخش پائی گئیں جس کی وضاحت کے لیے انہیں دوبارہ طلب کیا گیا ہے۔
نیب کی جانب سے وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے ہاوسنگ امجد علی کو آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام میں طلب کیا گیا ہے۔
نیب نوٹس کے مطابق انہیں بھی 17 جولائی 2025 کو نیب پشاور کے دفتر میں طلب کیا گیا ہے اور ان سے اثاثوں کی تفصیل کے سمیت سوالنامے کے جوابات اور انکم ٹیکس گوشواروں کی تفصیل بھی مانگی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اعظم سواتی پر ضلع کوہستان میں سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ، ضلعی اکاؤنٹس آفس، آڈیٹر جنرل آفس اور نیشنل بینک کے افسران و اہلکاروں کی ملی بھگت سے 36 ارب روپے سے زائد عوامی فنڈز غیر قانونی طور پر نکلوائے اور ٹھیکیداروں یا دیگر افراد کے ساتھ مل کر خردبرد کیے۔

یہ بھی پڑھیں: کوہستان سکینڈل میں گرفتار اے جی آفس ملازم 9 روزی جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

ایڈیٹر

دی ناردرن پوسٹ پاکستان ایک ڈییجٹل میڈیا پلیٹ فارم ہے جو خاص کر شمالی پاکستان کی رپورٹنگ اور تحقیقاتی سٹوریز آپ تک لانے کیلئے کوشاں ہے۔ انسانی حقوق، ماحولیات، تعلیم، سماجی مسائل پر خصوصی رپورٹنگ کرتے ہیں۔ More »

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button