گلگت بلتستاننارتھ پاکستان
ہنزہ نگر میں گاڑی دریا میں گرگئی، تین لاشیں برآمد، تین لاپتہ
یہ حادثہ شادی کی تقریب سے واپسی پر پیش آیا، گاڑی 300 فٹ گہری کھائی میں جاگری

گلگت کی تحصیل شینبر چھلت کے علاقے برداس کے قریب ایک حادثے میں 7 افراد دریا برد ہوگئے، تین کی لاشیں نکالی گئی جبکہ تین کی تلاش جاری ہے جبکہ واقعہ میں ایک بچہ زخمی ہوگیا ہے۔ واقعہ رات گئے اس وقت پیش آیا جب متاثرین اپنے بیٹے کی شادی کی تقریب سے واپس جا رہے تھے۔ گاڑی موڑ کاٹتے ہوئے بے قابو ہو کر 300 فٹ گہری کھائی میں جا گری۔
حادثے میں چھلت بالا کے رہائشی 3 بھائی، ان کے 2 بیٹے اور 2 بھتیجے سوار تھے۔ اب تک غلام عباس، شیرباز علی اور زوہیب سمیت 3 لاشیں نکال لی گئی ہیں، جبکہ محمد حسین (ڈرائیور)، شرافت حسین اور علیم لاپتہ ہیں۔ 11 سالہ زخمی بچے کاشف حسین کو گلگت ہسپتال منتقل کیا گیا۔
ریسکیو 1122 کی ٹیموں کے ساتھ مقامی رضاکار بھی تلاش میں مصروف ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: گلگت سے سکردو جاتے ہوئے سیاحوں کی گاڑی حادثے کا شکار، چار افراد جانبحق



