خیبر پختونخوا

نوشہرہ کینٹ میں زبانی تکرار پر خواجہ سرا کو قتل کر دیا گیا

نوشہرہ کینٹ میں زبانی تکرار پر خواجہ سراء پرفائر کرکے قتل کردیا گیا، ملزم ارتکاب جرم کے بعد فرار، نوشہرہ کینٹ پولیس نے مقتول خواجہ سراء کے ساتھی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ اس سلسلے میں شاہنواز عرف چھوٹی ولد بھائی خان ساکن شکار پور کراچی سندھ حال صدیق پلازہ نوشہرہ کینٹ نے پولیس کو یوں رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ میں اپنے کمرے واقع صدیق پلازہ نوشہرہ کینٹ میں موجود تھا کہ اس دوران ملزم نعیم عرف چنگ چی ولد نامعلوم ساکن پبی کمرے میں داخل ہوا اور میرے مقتول ساتھی خواجہ سراء اسحاق عرف گوری ولد حاجی بہادر ساکن شکار پور کراچی سندھ حال صدیق پلازہ نوشہرہ کینٹ کے ساتھ بحث و تکرار شروع کردی کہ اسی اثناء ملزم نعیم عرف چنگ چی نے اپنی پستول نکال کر اسحاق عرف گوری پر فائرنگ کی جو جسم کے مختلف حصوں پر لگ کر شدید زخمی ہوا اور چند ہی لمحوں میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا ملزم آلہ قتل سمیت فرار ہوگیا پولیس نے مقتول کے ساتھی خواجہ سراء کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی جبکہ وجہ عناد وقتی زبانی بحث و تکرار بتائی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 10 سال میں 215 خواجہ سرا افراد کے قتل اور 7 ہزار سے زائد پر تشدد

ایڈیٹر

دی ناردرن پوسٹ پاکستان ایک ڈییجٹل میڈیا پلیٹ فارم ہے جو خاص کر شمالی پاکستان کی رپورٹنگ اور تحقیقاتی سٹوریز آپ تک لانے کیلئے کوشاں ہے۔ انسانی حقوق، ماحولیات، تعلیم، سماجی مسائل پر خصوصی رپورٹنگ کرتے ہیں۔ More »

متعلقہ تحریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button