خیبر پختونخواشمالی پاکستان

نوشہرہ مکان کی چھت گرنے سے جواں سال میاں بیوی جاں بحق

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں شدید بارشیں جاری ہے

نوشہرہ چھت گرنے سے جواں سال میاں بیوی جاں بحق

نوشہرہ کے تحصیل پبی کے گاؤں چوکی ممریز میں بارش کے باعث گھر کی چھت گرنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں جواں سال میاں بیوی جاں بحق ہوگئے۔
وی او
ریسکیو 1122 کے مطابق اسد خان اپنی اہلیہ کے ساتھ کمرے میں موجود تھا کہ اچانک کمرے کی چھت گر گئی، جس کے باعث دونوں ملبے تلے دب گئے۔ ریسکیو اہلکاروں نے مقامی افراد کی مدد سے دونوں کی لاشیں ملبے سے نکال لیں۔

مقامی افراد کے مطابق بدقسمت جوڑے کی شادی صرف 8 ماہ قبل ہوئی تھی۔ واقعے پر علاقے میں شدید رنج و غم کی فضا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں کلاؤڈ برسٹ سیلاب سے ہلاکتیں 300 سے تجاوز کر گئیں

 

متعلقہ تحریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button