نامیاں کمر تورغر میں سلائڈنگ کا افسوسناک واقعہ، ایک نوجوان جانبحق، تین زخمی
ٹیوٹا گاڑی جو جدباء سے اوگی جا رہی تھی، نامیاں کمر کے مقام پر سلائڈنگ کی لپیٹ میں آ گئی

تورغر کی تحصیل کنڈر کے پہاڑی علاقہ نامیاں کمر میں آج صبح ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں لینڈ سلائڈنگ کے باعث ایک گاڑی زد میں آ گئی، جس کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق، عبدالکریم شاہ کی ٹیوٹا گاڑی جو جدباء سے اوگی جا رہی تھی، نامیاں کمر کے مقام پر سلائڈنگ کی لپیٹ میں آ گئی۔ حادثے میں چیئر بسی خیل سے تعلق رکھنے والے امداد اللہ ولد شمس الرحیم موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔
زخمیوں میں شامل افراد درج ذیل ہیں:
اجمل (باشندہ بمبل اکازئی)
عبدالکریم شاہ (ڈرائیور)
ایک اور نامعلوم شخص
تمام زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے بی ایچ یو نیو کلے حسن زئی منتقل کر دیا گیا، جبکہ امداد اللہ شہید کی میت کو آبائی گاؤں چیئر بسی خیل روانہ کر دیا گیا۔
مقامی افراد کے مطابق حادثے کے بعد ریسکیو 1122 کی غیر موجودگی کے باعث امدادی کارروائیاں عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت انجام دیں۔ تحصیل کنڈر میں ریسکیو سروسز کی عدم دستیابی پر شدید تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
عوامی حلقوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ تحصیل کنڈر میں ریسکیو 1122 کا باقاعدہ یونٹ قائم کیا جائے تاکہ مستقبل میں اس قسم کے حادثات میں بروقت امداد ممکن ہو سکے۔
یہ بھی پڑھیں: تھائی لینڈ کی سیاح گھواری کے قریب پتھر گرنے سے جانبحق، دوسری زخمی



