اہم خبریںپاکستانٹیکنالوجی

نادرا اور محکمہ بلدیات کا معاہدہ، سول رجسٹریشن اب موبائل ایپ سے فراہم ہو گی

موبائل ایپ کے ذریعے شہریوں کو رجسٹریشن میں آسانی، وزیر بلدیات نے ڈیجیٹل گورننس کو فروغ دینے پر زور دیا

محکمہ بلدیات خیبر پختونخوا اور نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے مابین سول رجسٹریشن مینجمنٹ سسٹم کے توسیعی معاہدے پر منگل کے روز پشاور میں ایک اہم تقریب میں دستخط کیے گئے۔ اس موقع پر وزیرِ بلدیات خیبر پختونخوا ارشد ایوب خان نے تقریب کی صدارت کی جبکہ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ثاقب رضا اسلم، ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ خیبرپختونخوا جنید خان اور ڈائریکٹر جنرل نادرا خیبر پختونخوا خالد خان بھی اس موقع پر موجود تھے۔ توسیعی معاہدے کے تحت سول رجسٹریشن مینجمنٹ سسٹم موبائل ایپلیکیشن کا اجراء عمل میں لایا گیا ہے، جو شہریوں کو ان کی بنیادی معلومات کی رجسٹریشن اور حصول کو آسان بنانے میں مدد فراہم کرے گا۔ وزیر بلدیات ارشد ایوب خان نے اس اقدام کو ملک کی ترقی اور عوامی فلاح کے لیے ایک اہم قدم قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ سول رجسٹریشن مینجمنٹ سسٹم موبائل ایپلیکیشن کا اجرا نہ صرف رجسٹریشن کے عمل کو شفاف اور مؤثر بنائے گا بلکہ دیہی اور دور دراز علاقوں کے شہریوں کو بھی ان کی قانونی شناخت کے حقوق تک آسان رسائی فراہم کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ نادرا اور محکمہ بلدیات کے درمیان اشتراک عمل صوبے میں ڈیجیٹل گورننس کو فروغ دینے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔تقریب کے آخر میں تمام شرکاء نے باہمی تعاون کے اس نئے باب پر اطمینان کا اظہار کیا اور اسے خیبر پختونخوا میں جدید اور مربوط شہری سہولیات کی فراہمی کی جانب ایک اہم سنگ میل قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے شانگلہ میں نادرا مرکز کا افتتاح کیا

ایڈیٹر

دی ناردرن پوسٹ پاکستان ایک ڈییجٹل میڈیا پلیٹ فارم ہے جو خاص کر شمالی پاکستان کی رپورٹنگ اور تحقیقاتی سٹوریز آپ تک لانے کیلئے کوشاں ہے۔ انسانی حقوق، ماحولیات، تعلیم، سماجی مسائل پر خصوصی رپورٹنگ کرتے ہیں۔ More »

متعلقہ تحریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button