خیبر پختونخوا

مولانا خان زیب پوری قوم کے شہید ہیں، وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام

وزیراعظم شہباز شریف سمیت معزز شخصیات کا اظہار ہمدردی — شہداء کی قربانیوں کو خراج تحسین، امن کے لیے عوام و فورسز کی یکجہتی پر زور

وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کی باجوڑ کے علاقہ ناوگئی میں شہید مولانا خان زیب کے گھر کا دورہ کیا اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔

وفاقی وزیر امیر مقام نے شہید خان زیب کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی میں بھی شرکت کی۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے بھی لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا گیا۔

وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہا کہ مولانا خان زیب پوری قوم کے شہید ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ قوم کو دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قوم متحد ہونا ہوگا۔ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

امیر مقام نے کہا کہ حکومت شہداء کے خاندانوں کے دکھ کو اپنا دکھ سمجھتی ہے۔ حکومت لواحقین کے ساتھ کھڑی ہے، امن کے قیام کے لیے سیکیورٹی فورسز اور عوام کو یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ وفاقی وزیر نے اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قومی ہیروز کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

فاروق خان اور دیگر معزز شخصیات نے بھی تعزیت میں شرکت اختیار کی۔

یہ بھی پڑھیں: مولانا خانزیب کو دہشت گردو ں نے نہیں ریاست نے قتل کیا، ایمل ولی خان

ایڈیٹر

دی ناردرن پوسٹ پاکستان ایک ڈییجٹل میڈیا پلیٹ فارم ہے جو خاص کر شمالی پاکستان کی رپورٹنگ اور تحقیقاتی سٹوریز آپ تک لانے کیلئے کوشاں ہے۔ انسانی حقوق، ماحولیات، تعلیم، سماجی مسائل پر خصوصی رپورٹنگ کرتے ہیں۔ More »

متعلقہ تحریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button