محکمہ صحت کوہستان کے سینئر آفسران کے خلاف سرکاری فنڈز میں بے قاعدگیاں و غبن کرنے پر مقدمہ درج
اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا / سرکاری فنڈز میں بے قاعدگیاں و غبن سے سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے پر کارروائی/ محکمہ صحت کے سینئر افسران کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی۔
ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اپر کوہستان میں فنڈز میں بے قاعدگیاں و غبن کے حوالے سے شکایت۔ محکمہ اینٹی کرپشن
شکایت پر تفصیلی انکوئری و اڈٹ میں الزامات درست ثابت، سرکاری فنڈز میں بے قاعدگیاں و غبن کیا گیا۔ اینٹی کرپشن
اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا نے ملوث ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کردی۔
ایف آئی آر میں سابقہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ضلع کوہستان اپر ڈاکٹر خورشید ، اکاؤنٹنٹ آفیسر اختر محمد ملزمان نامزد
ایف آئی آر میں 477A, 409, 34, 468, 471, 419, 420 اور 5(2) انسداد بدعنوانی ایکٹ کے دفعات شامل
اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا نے اکاؤنٹنٹ اختر محمد کو گرفتار کرلیا-
یہ بھی پڑھیں: کوہستان کرپشن کیس میں ملزم ایوب احتساب عدالت میں پیش



