خیبر پختونخواہزارہ ڈویژن

مانسہرہ میں آفغان مہاجرین کیمپ سے بچے کی سر کٹی لاش برآمد

کراچی سے مہمان آئے ہوئے 9/10 سالہ بچے سفیان ولد جاوید گھر سے باہر گیا اور واپس نہ آیا

مانسہرہ میں تھانہ بفہ کی حدود اچھڑیاں کیمپ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں کراچی سے مہمان آئے ہوئے 9/10 سالہ بچے سفیان ولد جاوید، جو مورخہ 21-07-2025 کو گھر سے باہر گیا اور واپس نہ آیا، کی لاش آج علی الصبح اچڑیاں کیمپ کسی کے قریب سے برآمد ہوئی ہے۔

بچے کی گمشدگی کے بعد پولیس کی جانب سے فوری رپورٹ درج کر کے تلاش کا عمل شروع کیا گیا تھا۔ لاش کی اطلاع ملنے پر ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈاپور نے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ایس پی سٹی ریشم جہانگیر کو فوری طور پر موقع پر روانہ کیا، جو اپنی نگرانی میں ڈی ایس پی سرکل بفہ پکھل شاہجہان خان، ایس ایچ او تھانہ بفہ شجاعت قریشی اور پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر موجود ہیں۔

پولیس نے موقع سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور مختلف پہلوؤں سے تفتیش کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے واقعے کی جامع تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈاپور نے تفتیشی ٹیم کو ہدایات جاری کی ہیں کہ دستیاب شواہد، تکنیکی معاونت اور دیگر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزم / ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ واقعہ انتہائی افسوسناک اور ناقابل برداشت ہے، انصاف کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: خوازہ خیلہ چالیار میں مدرسے کے قاری کے مبینہ تشدد سے طالبعلم جاں بحق

ایڈیٹر

دی ناردرن پوسٹ پاکستان ایک ڈییجٹل میڈیا پلیٹ فارم ہے جو خاص کر شمالی پاکستان کی رپورٹنگ اور تحقیقاتی سٹوریز آپ تک لانے کیلئے کوشاں ہے۔ انسانی حقوق، ماحولیات، تعلیم، سماجی مسائل پر خصوصی رپورٹنگ کرتے ہیں۔ More »

متعلقہ تحریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button