خیبر پختونخوا

لکی مروت میں موسیقی کے پروگرام میں فائرنگ، 3 افراد جاں بحق، 8 زخمی

پروگرام کے دوران جھگڑا ہوا جس کے بعد فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جھگڑا ایک خواجہ سرا پر ہوا

لکی مروت کے علاقے نار جعفر خان کلہ میں موسیقی کے ایک پروگرام کے دوران ہوئی فائرنگ میں تین افراد ہلاک اور آٹھ زخمی ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق پروگرام کے دوران جھگڑا ہوا جس کے بعد فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ اطلاعات کے مطابق جھگڑا ایک خواجہ سرا پر ہوا تھا۔

فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خود کش کا معاملہ، اہم تفصیلات سامنے آگئے

ایڈیٹر

دی ناردرن پوسٹ پاکستان ایک ڈییجٹل میڈیا پلیٹ فارم ہے جو خاص کر شمالی پاکستان کی رپورٹنگ اور تحقیقاتی سٹوریز آپ تک لانے کیلئے کوشاں ہے۔ انسانی حقوق، ماحولیات، تعلیم، سماجی مسائل پر خصوصی رپورٹنگ کرتے ہیں۔ More »

متعلقہ تحریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button