غیر قانونی مائننگ کے باعث شانگلہ میں تین افراد کی موت
غیر قانونی مائننگ کے دوران حادثہ پیش آیا، جس میں مزدوروں کی جان چلی گئی
غیر قانونی مائننگ، انتظامیہ کی غفلت اور ٹھیکدار مافیا کی ملی بھگت کے نتیجے میں کوز کانا کے دو سگے بھائیوں سمیت تین افراد کی موت کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ یہ واقعہ آج اورکزئی تورہ وڑئی میں پیش آیا، جس نے علاقے میں شدید غم و غصے کی لہر دوڑا دی۔
معلومات کے مطابق، غیر قانونی مائننگ کے دوران حادثہ پیش آیا، جس میں مزدوروں کی جان چلی گئی۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ شانگلہ کے میٹ/پیس ٹھیکدار اور مائن سردار/مینیجر اس واقعے کے سب سے بڑے ذمہ دار ہیں، جو غیر محفوظ طریقوں سے کان کنی کرواتے ہیں۔
عوام کا الزام ہے کہ مائنز انسپکٹوریٹ یا تو لیز اونرز اور ٹھیکداروں کے آگے بے بس نظر آتا ہے یا پھر رشوت لے کر ان کے غیرقانونی کاموں پر پردہ ڈالتا ہے۔ مقامی لوگوں نے واقعے کی فوری تحقیقات اور مجرموں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
اداروں کی لاپرواہی اور منافع کی ہوس نے ایک بار پھر انسانی جانوں کو نگل لیا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ حکام اس معاملے پر کتنی سنجیدگی دکھاتے ہیں اور متاثرین کو انصاف دلانے کے لیے کیا اقدامات کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں: شانگلہ میں سڑک حادثے میں بچی جاں بحق، کان کنی کے دوران مزدور ہلاک



