خیبر پختونخوا

عمران خان کو توڑنے والے خود ٹوٹ جائیں گے، عوام ان کے ساتھ ہے, علی امین کنڈاپور

پی ٹی آئی کی پانچ اگست کو ہونے والی ریلی کی تیاریوں میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا مکمل طور پر متحرک ہیں۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ عمران خان کا پیغام ہر ضلع، ہر یونین کونسل اور ہر شخص تک پہنچایا جا رہا ہے۔ خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں ریلیوں، مٹنگز کا سلسلہ جاری ہے۔ عمران خان کی حکومت کو سازش کے تحت ہٹایا گیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کو خوددار اور مختار پاکستان بنانے کی سزا دی جارہی ہے۔ عمران خان کو غیر آئینی اور غیر قانونی طور پر قید کیا گیا ہے جو ہم نہیں مانتے۔ عمران خان کو توڑنے کے لیے بشریٰ بی بی کو بھی ناحق قید کیا گیا ہے۔ ان مظالم اور فسطائیت کے باوجود عمران خان آئین و قانون کی بات کر رہا ہے۔

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ یاد رکھیں عمران خان کو توڑنے والے خود ٹوٹ جائیں گے، عوام خان کے ساتھ ہے۔ ہم کسی غیر آئینی، غیر قانونی عمل کو تسلیم نہیں کرتے۔ عمران خان ہماری نسلوں کی آزادی کی جنگ لڑ رہا ہے۔ ہم سب خان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں، پیچھے ہٹنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ خان سے بڑھ کر ہمارے لیے کچھ نہیں، یہی ہمارا نظریہ ہے۔ عمران خان آج بھی ریاست مدینہ پر کار بند ہے جس کی عملی مثال خیبرپختونخوا میں قائم ہے۔ عوام کا جذبہ اور جوش دیدنی ہے عمران خان کے لیے سب کھڑے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کا پاک چین تجارت میں مصروف مقامی تاجروں کی حمایت کا اعلان

ایڈیٹر

دی ناردرن پوسٹ پاکستان ایک ڈییجٹل میڈیا پلیٹ فارم ہے جو خاص کر شمالی پاکستان کی رپورٹنگ اور تحقیقاتی سٹوریز آپ تک لانے کیلئے کوشاں ہے۔ انسانی حقوق، ماحولیات، تعلیم، سماجی مسائل پر خصوصی رپورٹنگ کرتے ہیں۔ More »

متعلقہ تحریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button