خیبر پختونخوا
ضلع غدر میں ایک ہی خاندان کے چار افراد دریا میں ڈوب گئے
ضلع غذر کے گاؤں ہاتون میں ایک ہی خاندان کے چار افراد دریائے غذر کی خونی موجوں کے نذر ہو گئے

ضلع غذر کے علاقے ہاتون میں ایک نوجوان کی دریا میں چھلانگ لگانے کے بعد خواتین سمیت خاندان کے تین افراد نے دریا میں چھلانگ لگادی۔
تفصیلات کے مطابق ضلع غذر کے گاؤں ہاتون میں ایک ہی خاندان کے چار افراد دریائے غذر کی خونی موجوں کے نذر ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ خاندان کے ایک فرد نے دریا میں چھلانگ لگا دی۔ اُسے بچانے کے لیے خاندان کے تین افراد یکے بعد دیگرے دریا میں کود گئے۔ ان میں سے ایک شخص کو زندہ بچا لیا گیا، جبکہ ایک مرد اور دو خواتین دریا میں ڈوب کر لاپتہ ہوگئے ہیں۔ لاپتہ افراد کو ڈھونڈنے کیلئے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سوات سیلاب میں ڈوبنے والے خاندان کے بچے کی جسد خاکی 21 دن بعد برآمد



