اہم خبریںپاکستان

شبلی فراز اور عمر ایوب سمیت پی ٹی آئی کے 9 اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نا اہل قرار

الیکشن کمیشن نے فیصل آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت کو ان ارکان کی نشستیں خالی قرار دینے کا حکم جاری کر دیا ہے

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب سمیت 9 سینیٹرز اور اسمبلی ممبران کو نااہل قرار دے دیا۔

الیکشن کمیشن نے فیصل آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت کو ان ارکان کی نشستیں خالی قرار دینے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ 31 جولائی کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی سے متعلق تین مقدمات میں پی ٹی آئی کے 196 رہنماؤں اور کارکنوں کو 10 سال قید کی سزا سنائی جن میں عمر ایوب، شبلی فراز اور زرتاج گل شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے نااہل قرار دیے گئے ارکان یہ ہیں: 

  1. سینیٹر سید شبلی فراز (سینیٹ اپوزیشن لیڈر)
  2. عمر ایوب خان، ایم این اے (این اے 18 ہری پور، اپوزیشن لیڈر، قومی اسمبلی)
  3. رائے حیدر علی خان، ایم این اے (II-NA-96 فیصل آباد)
  4. صاحبزادہ محمد حامد رضا، ایم این اے (X-NA104 فیصل آباد)
  5. رائے حسن نواز، ایم این اے (II-NA-143 ساہیوال)
  6. زرتاج گل (II-NA-185 ڈی جی خان)
  7. محمد انصر اقبال، ایم این اے (II-PP-73 سرگودھا)
  8. جنید افضل ساہی، ایم پی اے (I-PP-98 فیصل آباد)
  9. رائے محمد مرتضیٰ اقبال، ایم پی اے (VI-PP-203 ساہیوال)

آئین کے آرٹیکل 63(1) کے مطابق اگر کسی رکن کو اخلاقی گراوٹ پر 2 سال سے زیادہ کی سزا ہو جائے تو وہ کسی بھی عوامی عہدے پر رہنے کے لیے نااہل ہے۔ الیکشن کمیشن نے ہمیں یہ بھی بتایا ہے کہ ان ارکان کی نشستیں اب خالی ہیں، ضمنی انتخابات میں قانون کے مطابق شیڈول فراہم کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے پارٹی کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے پر 5 منحرف ارکانِ اسمبلی کو پارٹی سے نکال دیا

ایڈیٹر

دی ناردرن پوسٹ پاکستان ایک ڈییجٹل میڈیا پلیٹ فارم ہے جو خاص کر شمالی پاکستان کی رپورٹنگ اور تحقیقاتی سٹوریز آپ تک لانے کیلئے کوشاں ہے۔ انسانی حقوق، ماحولیات، تعلیم، سماجی مسائل پر خصوصی رپورٹنگ کرتے ہیں۔ More »

متعلقہ تحریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button