ملاکنڈ ڈویژن
شانگلہ میں گاڑی کھائی میں گرنے سے ایک بچی جاں بحق 8 زخمی
گاڑی ڈرائيور سے بے قابو ہوکر کھائی میں گر گئی تھی

شانگلہ کے علاقہ پورن میں ہفتہ کے روز گاڑی گہری کھائی میں گرگئی جس کے نتیجے میں ایک بچی جاں بحق جبکہ 8 افراد زخمی ہوگئے ہین۔
ریسکیو 1122 شانگلہ کے ترجمان رسول خان شریف کے مطابق گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں ایک بچی جاں بحق اور خواتین سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
ترجمان کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
جہاں سے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ زخمیوں میں پانچ خواتین اور تین بچے شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: صوبائی حکومت نے شانگلہ جرگہ کے ساتھ معاہدہ کرلیا



