خیبر پختونخواشانگلہملاکنڈ ڈویژن

شانگلہ شاہ پور میں غیر قانونی مذبحہ خانہ شہریوں کیلئے وبال جان

ضلعی حکام کی بے حسی، روزانہ گزرنے والے راستے پر تعفن اور خطرات، مقامی افراد کا احتجاج

باڑیگی تنگے جو اب بین تنگی کے نام سے مشہور ہے (شاہپور) میں قائم غیر قانونی مذبحہ خانہ علاقہ مکینوں کے لیے عذاب بن گیا۔

شاہپور گاؤں کے قریب باڑیگی تنگی (بین تنگے) کے مقام پر سالوں سے قصاب حضرات نے غیر قانونی طور پر مذبحہ خانہ قائم کر رکھا ہے، جس کی وجہ سے علاقہ شدید بدبو، گندگی اور آوارہ کتوں کی لپیٹ میں آ چکا ہے۔

خواتین، بچے اور بزرگ روزانہ اس تنگ راستے سے گزرتے ہیں اور مسلسل ذہنی و جسمانی اذیت کا شکار ہیں۔ جگہ جگہ آلائشیں، تعفن اور کتے نہ صرف صحت کے لیے خطرہ ہیں بلکہ روزمرہ آمد و رفت کو بھی شدید متاثر کر رہے ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کے آفیسر روز ان کے سامنے سے گزرتی ہے۔
لیکن ابھی تک کوئی قانونی کاروائی نہیں کی اور ان پر پابندی نہیں لگائ

ہم انتظامیہ سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ:
1. اس مذبحہ خانے کو فوری بند کیا جائے
2. صفائی اور جراثیم کشی کی جائے
3. متعلقہ ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے

ضلعی انتظامیہ بروقت کاروائی کرکے لوگوں کو اس مصبیت سے چھٹکارا دلادیں۔

ایڈیٹر

دی ناردرن پوسٹ پاکستان ایک ڈییجٹل میڈیا پلیٹ فارم ہے جو خاص کر شمالی پاکستان کی رپورٹنگ اور تحقیقاتی سٹوریز آپ تک لانے کیلئے کوشاں ہے۔ انسانی حقوق، ماحولیات، تعلیم، سماجی مسائل پر خصوصی رپورٹنگ کرتے ہیں۔ More »

متعلقہ تحریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button