گلگت بلتستان

دیامر سیلاب میں بہہ جانے والی گاڑیوں کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن تیز

ڈپٹی کمشنر اور دیگر افسران موقع پر موجود، لاپتہ افراد اور گاڑیوں کی بازیابی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں

ضلعی انتظامیہ دیامر کی نگرانی میں پاک فوج، این ڈی ایم اے، دیامر ریسکیو 1122 اور دیگر اداروں کی جانب سے تھک نالے میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ حالیہ سیلاب کے باعث بہہ جانے والی گاڑیوں کی تلاش کا عمل تیز کر دیا گیا ہے، اور کچھ گاڑیوں کی نشاندہی بھی ہو چکی ہے۔
ڈپٹی کمشنر دیامر کیپٹن (ر) عطاء الرحمن کاکڑ، اسسٹنٹ کمشنر جاوید اقبال اور دیگر مجسٹریٹس موقع پر موجود ہیں اور ریسکیو کارروائیوں کی براہ راست نگرانی کر رہے ہیں۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آپریشن مکمل ہونے تک تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے تاکہ لاپتہ افراد اور گاڑیوں کو تلاش کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: تھک، دیامر میں شدید سیلابی ریلہ: شاہراہِ بابوسر بند، درجنوں گاڑیاں تباہ، پانچ اموات، تین لاپتہ

ایڈیٹر

دی ناردرن پوسٹ پاکستان ایک ڈییجٹل میڈیا پلیٹ فارم ہے جو خاص کر شمالی پاکستان کی رپورٹنگ اور تحقیقاتی سٹوریز آپ تک لانے کیلئے کوشاں ہے۔ انسانی حقوق، ماحولیات، تعلیم، سماجی مسائل پر خصوصی رپورٹنگ کرتے ہیں۔ More »

متعلقہ تحریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button