اہم خبریںخیبر پختونخوا
دہشت گردوں کی فائرنگ سے ڈی پی او ہنگو خالد خان زخمی
آپریشن میں چار دہشت گردوں کو بھی ہلاک کردیا گیا ہے

ہفتہ کے روز خیبر پختونخواہ کے ضلع ہنگو کے علاقے دوآبہ میں ایک آپریشن کے دوران دہشت گردوں کی گولی لگنے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہنگو خالد خان شدید زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق ڈی پی او خالد خان حملے میں زخمی ہوئے اور آپریشن میں کچھ دہشت گرد بھی مارے گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ڈی پی او خالد خان کو ہنگو کے اسپتال سے مزید علاج کے لیے پشاور لے جانے کے لیے ہیلی کاپٹر کا انتظام کیا جارہاہے۔ ۔
انہوں نے کہا کہ پولیس اور سیکورٹی فورسز مشترکہ طور پر دوآبہ، ہنگو میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کر رہے تھے جب یہ واقعہ پیش آیا۔
خیبر پختونخوا کے ساوتھ میں دو دیہائی سے دہشت گردی کے واقعات رونما ہورہے ہیں جبکہ پچھلے دو سالوں میں ان واقعات میں کافی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔ ہری پور میں شدید بارشوں سے مکان کی چھت گرگئی، ایک بچی جاں بحق



