اٹھارہ سیاح دریائے سوات میں ڈوب گئے، سرچ آپریشن جاری
دریائے سوات میں طغیانی: 11 سیاح سیلاب کا شکار، ریسکیو آپریشن جاری

حالیہ شدید بارشوں کے باعث دریائے سوات میں پانی کی سطح میں نمایاں اضافہ اور بعض مقامات پر فلیش فلڈ کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق، اب تک 11 افراد سیلاب کے ساتھ بہہ گئے ہیں۔ ڈوبنے والے افراد سوات میں گھومنے آئے تھے اور بائی پاس کے مقام پر دریا میں پھنس گئے تھے۔ ریسکیو 1122 نے دو افراد کی لاشیں برآمد کر لی ہیں جبکہ 1 شخص کو زندہ ریسکیو کر لیا گیا ہے۔ باقی افراد کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔
ڈپٹی کمشنر سوات شہزاد محبوب کی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر-I بابوزئی اخلاق احمد اور اسسٹنٹ کمشنر طلحہ رفیق عالم موقع پر موجود ہیں۔
انتظامیہ کی نگرانی میں ریسکیو 1122 کی ٹیم اور پولیس اہلکار بھی مینگورہ بائی پاس کے مقام پر تعینات ہیں اور صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔ مقامی آبادی سے گزارش ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور غیر ضروری طور پر دریا کے قریب جانے سے گریز کریں۔
ضلعی انتظامیہ سوات کی جانب سے کسی بھی ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے تمام ادارے مکمل طور پر متحرک ہیں اور عوامی تحفظ اولین ترجیح ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ضلع خیبر میں موسلادھار بارش کے بعد سیلابی ریلے نے تباہی مچا دی



