خیبر پختونخواہزارہ ڈویژن

دارالامان ایبٹ آباد کے خلاف الزامات بے بنیاد قرار، تحقیقاتی کمیٹی رپورٹ

علشبہ بی بی کے الزامات دارالامان انتظامیہ کی جانب سے اُن کے خلاف کی گئی تادیبی کارروائیوں کے ردعمل میں لگائے گئے

سوشل ویلفیئر، سپیشل ایجوکیشن اور ویمن ایمپاورمنٹ ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا نے دارالامان ایبٹ آباد پر لگائے گئے جنسی زیادتی کے الزامات کی تحقیقات مکمل کر لی ہیں۔ یہ الزامات مس علشبہ بی بی نے 16 جولائی 2025 کو ایک وائرل سوشل میڈیا ویڈیو میں لگائے تھے۔ محکمہ نے معاملے کی شفاف تحقیقات کے لیے خیبرپختونخوا کمیشن برائے وقار نسواں کی دو سینئر خواتین افسران پر مشتمل انکوائری کمیٹی تشکیل دی۔ کمیٹی نے دارالامان ایبٹ آباد کا دورہ کیا، عملے اور مقیم خواتین کے بیانات قلمبند کیے، اور ادارے کے ماحول اور انتظامی معاملات کا جائزہ لیا۔

تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ مس علشبہ بی بی کے الزامات درست ثابت نہیں ہوئے اور بظاہر یہ الزامات دارالامان انتظامیہ کی جانب سے اُن کے خلاف کی گئی تادیبی کارروائیوں کے ردعمل میں لگائے گئے۔ رپورٹ کے مطابق مس علشبہ بی بی نے 2021 سے اب تک دارالامان میں آٹھ مرتبہ قیام کیا، جن کے دوران وہ بار بار پرتشدد اور غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرتی رہیں۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ اپنے آخری قیام کے دوران ان کے رویے کی وجہ سے دارالامان انتظامیہ کو اضافی پولیس نفری بلوانی پڑی۔ دیگر خواتین کی جانب سے ان کے خلاف متعدد شکایات درج کرائی گئیں، جن میں ایک واقعہ ایسا بھی شامل ہے جس میں انہوں نے ایک رہائشی خاتون کو شدید زد و کوب کیا، جس سے اس کی دو دانت ٹوٹ گئے۔تحقیقات کے دوران دارالامان ایبٹ آباد کے عملے اور مقیم خواتین نے متفقہ طور پر ادارے کو ایک محفوظ اور منظم پناہ گاہ قرار دیا، جہاں عمومی اور رہائشی علاقوں میں مرد حضرات کے داخلے پر مکمل پابندی عائد ہے۔

مزید یہ کہ ادارے میں نصب سی سی ٹی وی کیمرے مکمل طور پر فعال پائے گئے۔انکوائری کمیٹی نے تجویز دی ہے کہ مس علشبہ بی بی کو ان کے بار بار سامنے آنے والے رویوں کی روشنی میں کسی ماہرِ نفسیات سے ذہنی صحت کی جانچ کے لیے رجوع کرایا جائے۔ کمیٹی نے مزید سفارش کی کہ چونکہ دارالامان میں داخلے کے وقت ذہنی و نفسیاتی جانچ کا کوئی مستقل نظام موجود نہیں، اس لیے آئندہ ہر نئی آنے والی خاتون کا مکمل نفسیاتی معائنہ لازم قرار دیا جائے تاکہ ان کو ان کی ذہنی کیفیت کے مطابق مناسب سہولت فراہم کی جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا میں سیاحتی مقامات پر مون سون کے خطرات کے پیشِ نظر فلڈ ایمرجنسی ریسپانس یونٹ قائم

ایڈیٹر

دی ناردرن پوسٹ پاکستان ایک ڈییجٹل میڈیا پلیٹ فارم ہے جو خاص کر شمالی پاکستان کی رپورٹنگ اور تحقیقاتی سٹوریز آپ تک لانے کیلئے کوشاں ہے۔ انسانی حقوق، ماحولیات، تعلیم، سماجی مسائل پر خصوصی رپورٹنگ کرتے ہیں۔ More »

متعلقہ تحریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button