اہم خبریںخیبر پختونخوا

خیبر پختونخوا کا 2 ہزار 70 ارب روپے کا بجٹ پیش، تنخواہوں میں 10 فیصد اور پنشن میں 7 فیصد اضافہ

ترقیاتی بجٹ 528 ارب روپے، صحت کارڈ کے لیے 36 ارب اور بی آر ٹی کے لیے 4 ارب روپے مختص، وفاقی امداد کی تفصیلات بھی جاری"

خیبر پختونخوا حکومت آج مالی سال 26-2025 کا بجٹ پیش کرے گی، بجٹ کے لیے صوبائی اسمبلی کا اجلاس دوپہر 2 بجے طلب کیا گیا ہے جس میں صوبائی وزیر خزانہ آفتاب عالم بجٹ پیش کریں گے۔
بجٹ دستاویز کی کاپی کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ کا کل حجم 2 ہزار 70 ارب روپے ہو گا، بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اور پنشن میں 7 فیصد اضافہ متوقع ہے۔
دستاویزات کے مطابق بندوبستی اضلاع کے لیے 1821 ارب روپے جبکہ ضم شدہ اضلاع کے لیے 249 ارب روپے مختص کیے جائیں گے، جاری اخراجات کے لیے 1390 ارب روپے رکھے گئے ہیں جن میں بندوبستی اضلاع کے لیے 1230 ارب روپے اور ضم اضلاع کے لیے 160 ارب روپے شامل ہیں۔
ترقیاتی بجٹ کا حجم 528 ارب روپے رکھا گیا ہے جس میں بندوبستی علاقوں کے لیے 439 ارب، ضم اضلاع کے لیے 89 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔
وفاق کی جانب سے خیبر پختونخوا کو فیڈرل ٹیکس اسائمنٹ کی مد میں 1,153 ارب روپے، دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیے 138 ارب روپے، آئل و گیس مد میں 64 ارب روپے اور نیٹ ہائیڈل پرافٹ (بقایاجات سمیت) کی مد میں 108 ارب روپے ملنے کی توقع ہے۔
آئندہ بجٹ میں تنخواہوں کے لیے 680 ارب روپے اور پنشن کے لیے 200 ارب روپے رکھے گئے ہیں، حکومت مختلف منصوبوں کے لیے 165 ارب روپے کی سبسڈی بھی دے گی جن میں صحت کارڈ کے لیے 36 ارب روپے، بی آر ٹی کے لیے 4 ارب روپے، گندم کے لیے 27 ارب روپے، ایم ٹی آئی ہسپتالوں کے لیے 65 ارب روپے اور جامعات کے لیے 6 ارب روپے شامل ہیں۔

ایڈیٹر

دی ناردرن پوسٹ پاکستان ایک ڈییجٹل میڈیا پلیٹ فارم ہے جو خاص کر شمالی پاکستان کی رپورٹنگ اور تحقیقاتی سٹوریز آپ تک لانے کیلئے کوشاں ہے۔ انسانی حقوق، ماحولیات، تعلیم، سماجی مسائل پر خصوصی رپورٹنگ کرتے ہیں۔ More »

متعلقہ تحریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button