خیبر پختونخواموسم کی خبریں

خیبر پختونخوا میں سیاحتی مقامات پر مون سون کے خطرات کے پیشِ نظر فلڈ ایمرجنسی ریسپانس یونٹ قائم

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے بعد ہنگامی اقدامات: تمام متعلقہ افسران کی چھٹیاں منسوخ، سیاحوں کے لیے ہیلپ لائن 1422 فعال

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر سیاحت و ثقافت زاہد چن زیب کی ہدایت پر محکمہ سیاحت، ثقافت، آثار قدیمہ و عجائب گھر خیبرپختونخوا کی جانب سے صوبے کے سیاحتی مقامات پر مون سون کی بارشوں اور تیز ہواؤں کے پیش نظر فلڈ ایمرجنسی ریسپانس یونٹ کی قیام عمل میں لایا گیا ہے۔یہ فیصلہ محکمہ موسمیات کی جانب سے 21 جولائی سے بالائی علاقوں میں بارشوں اور ہواؤں کی نئی لہر کی پیشگوئی کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔ایمرجنسی یونٹ خیبرپختونخوا پشاور سمیت ہزارہ اور ملاکنڈ ڈویژن میں قائم کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے مؤثر طریقے سے نمٹا جا سکے۔ سیکریٹری سیاحت نے صوبہ کے مختلف اضلاع کے لیے فوکل پرسنز بھی تعینات کر دیے ہیں اور تمام متعلقہ سٹاف کی چھٹیاں فوری منسوخ کرنے کا حکم دیا ہے۔ مؤثر ریسکیو اور کوآرڈینیشن کے لیے عملے کو فوری طور پر ڈیوٹی پر طلب کر لیا گیا ہے جبکہ سیاحتی پولیس اور ہیلپ لائن کی تعیناتی بھی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ سیاح معلومات اور حکومتی امداد کے لیے کسی بھی مقام سے 1422 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ محکمہ سیاحت اور دیگر اتھارٹیز کے سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کرنے کا اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 10 افراد جاں بحق دو زخمی

ایڈیٹر

دی ناردرن پوسٹ پاکستان ایک ڈییجٹل میڈیا پلیٹ فارم ہے جو خاص کر شمالی پاکستان کی رپورٹنگ اور تحقیقاتی سٹوریز آپ تک لانے کیلئے کوشاں ہے۔ انسانی حقوق، ماحولیات، تعلیم، سماجی مسائل پر خصوصی رپورٹنگ کرتے ہیں۔ More »

متعلقہ تحریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button