خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 10 افراد جاں بحق دو زخمی
تمام ضلعی انتظامیہ، متعلقہ اور امدادی اداروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے.

پی ڈی ایم اے کی جانب سے تیز بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث صوبہ میں جانی و مالی نقصانات کی ابتداثی رپورٹ جاری
صوبہ خیبرپختونخوا میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی تیز بارشوں/فلش فلڈ کے باعث مختلف حادثات کے نتیجے میں مجموعی طور پر 10 افراد جان بحق جبکہ 2 زخمی ہوے
رپورٹ کے مطابق جانبحق افراد میں 2 مرد اور 2 خواتین اور 6 بچے جبکہ زخمیوں میں ایک مرد اور ایک بچہ شامل ہے .
رپورٹ کے مطابق بارش/فلش فلڈ کے باعث مجموعی طور پر 10 گھروں کو نقصان پہنچا جس میں 8 گھروں کو جزوی اور 2 گھر مکمل طور پر منہدم ہوے .
حادثات صوبہ کے مختلف اضلاع سوات، باجوڑ، بونیر، کوہستان اپر، اپر چترال اور شانگلہ میں پیش آثے .
پی ڈی ایم اے کی جانب سے متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو متاثرہ خاندان کو فوری طور پر امداد اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت.
بارشوں کا سلسلہ 25 جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے. پی ڈی ایم اے نے پہلے ہی سے ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے اور پیشگی اقدامات اٹھانے کے لیے مراسلہ جاری کیا ہوا ہے.
تمام ضلعی انتظامیہ، متعلقہ اور امدادی اداروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے.
بابوسر گلگت بلتستان میں ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
گزشتہ روز بابوسر تھک میں سیلاب میں 4 افراد جاں بحق تین زخمی جبکہ 15 لاپتہ ہوگئے ہیں۔ لاپتہ افراد کی تلاش کیلئے علاقے میں سرچ ایند ریسکو آپریشن جاری ہے جس میں پاک آرمی اہلکار بھی حصہ لے رہے ہین۔
ترجمان گلگت بلتستان حکومت کے مطابق ضلع دیامر میں ایمرجسنی نافذ کردی گئی ہے جبکہ پھنسے مسافروں کو محفوظ مقامات تک منتقل کیا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سوات کے علاقہ مدین میں شدید بارش کے باعث چھت گرنے سے 3 بچے جاں بحق، خاتون زخمی



