خیبر پختونخوا میں بارشوں، آندھی نے ایک بار پھر تباہی مچادی
طوفانی بارشوں سے ڈیرہ اسماعیل خان، مردان اور دیگر علاقوں میں جانیں و مالی نقصانات ہوئے۔

ڈیرہ اسماعیل خان کے مختلف علاقوں میں تیز بارش اور آندھی کی وجہ سے 8 افراد جاں بحق جبکہ کئی زخمی ہوگئے ہیں۔
تیسکیو 1122 کے مطابق گزشتہ رات شہر اور گردونواح میں آنے والے شدید آندھی اور طوفانی بارش کے نتیجے میں افسوسناک واقعات پیش آئے، جن میں 8 افراد جاں بحق جبکہ درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔ تیز ہواؤں کے باعث درخت، بجلی کے پول اور مختلف عمارتوں کی چھتیں گرنے سے متعدد مقامات پر حادثات پیش آئے۔
ریسکیو 1122 ڈیرہ اسماعیل خان کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر فصیح اللہ کی ہدایت پر ریسکیو ٹیموں نے فوری ریسپانس دیتے ہوئے متاثرہ مقامات پر ریسکیو آپریشن شروع کیا۔ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ حادثاتی مقامات پر ملبہ ہٹانے کا کام بھی بروقت مکمل کیا گیا۔
ریسکیو 1122 کی ٹیمیں رات بھر متاثرہ علاقوں میں مصروفِ عمل رہیں اور عوام کو ہر ممکن امداد فراہم کی گئی۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر فصیح اللہ نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ریسکیو 1122 کی اولین ترجیح ہے، اور ایمرجنسی صورتحال میں فوری مدد فراہم کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
پی ڈی ایم اے کی جانب سے 15 اگست سے اب تک ہونے والی بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث صوبہ کے مختلف اضلاع میں جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ جاری
صوبہ میں ہونے والی بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث مختلف حادثات میں اب تک 406 افراد جاں بحق اور 247 افراد زخمی ہوے۔ پی ڈی ایم اے
جاں بحق افراد میں 305 مرد، 55 خواتین اور 46 بچے شامل جبکہ زخمیوں میں 179 مرد، 38 خواتین اور 30 بچے شامل ہے۔ پی ڈی ایم اے
ضلع ڈی آئی خان میں رات ہونے والی بارش کے باعث گھروں کی چھتیں گرنے سے اب تک کی رپورٹ کے مطابق 8 افراد جابحق اور 48 زخمی ہوئے۔ پی ڈی ایم اے
بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث اب تک کی رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر 3526 گھر وں کو نقصان پہنچا۔ جس میں 2945 گھروں کو جزوی اور 577 گھر مکمل منہدم ہوئے۔ پی ڈی ایم اے
سیلاب سے زیادہ متاثرہ ضلع بونیر میں اب تک مجموعی طور پر جابحق افراد کی تعداد 337 اور صوابی میں 46 ہو گئی۔ پی ڈی ایم اے
یہ حادثات صوبہ کے مختلف اضلاع سوات، بونیر ، باجوڑ، مانسہرہ، شانگلہ , دیر لویر اور بٹگرام، ڈی آئی خان اور صوابی میں پیش آئے۔ پی ڈی ایم اے
متاثرہ اضلاع کی انتظامیہ کو امدادی سرگرمیاں تیز کرنے اور متاثرین کو فوری معاونت فراہم کرنے کی ہدایت۔ پی ڈی ایم اے
پی ڈی ایم اے اور تمام متعلقہ ادارے آپس میں رابطے میں ہیں اور صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں ۔ پی ڈی ایم اے
مردان: جلالہ عیسیٰ خوڑ کے قریب کمرے کی چھت گر گئی۔ ریسکیو1122
ملبے تلے دبنے سے 1 شخص جانبحق جبکہ 2 افراد شدید زخمی۔ ریسکیو1122
اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 ڈیزاسٹر اور میڈیکل ٹیمیں, 4 ایمبولینس اور ڈیزاسٹر وہیکل جائے حادثہ پہنچ گئیں۔
جانبحق کے ہمراہ زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا۔
ڈاکٹروں کے ریفر کرنے پر دونوں زخمیوں کو ریسکیو 1122 میڈیکل ٹیم نے ایم ایم سی منتقل کر دیا۔
محمد اسد ولد شمس القمر ساکن بینک روڈ مردان (جانبحق)جبکہ فواد ولد مقبول شاہ اور مقبول شاہ (والدِ جواد) زخمیوں میں شامل ہیں
یہ بھی پڑھیں: ملاکنڈ ڈویژن میں سیلاب سے 321 ہلاکتیں، 6 ہزار مویشی ہلاک اور 63 ہزار ایکڑ زرعی زمین تباہ



