اہم خبریںموسم کی خبریں

خیبرپختونخوا میں 30 اگست سے بارشوں اور سیلاب کے باعث 5 افراد جاں بحق، 5 زخمی

15 اگست سے اب تک 411 افراد جاں بحق، 3580 گھر متاثر: پی ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری

خیبر پختونخوا کے صوبائی ادارہ برائے انتظامیہ آفات (پی ڈی ایم اے) نے 30 اگست سے اب تک ہونے والی بارشوں، اربن اور فلش فلڈ کے باعث صوبے کے مختلف اضلاع میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی ابتدائی رپورٹ جاری کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، مختلف حادثات میں اب تک 5 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوئے ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں 4 بچے اور ایک خاتون شامل ہیں، جبکہ زخمیوں میں ایک مرد، ایک خاتون اور 3 بچے شامل ہیں۔

بارشوں اور شہری سیلاب کے باعث اب تک کی رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر 6 گھروں کو نقصان پہنچا ہے، جس میں 3 گھر جزوی طور پر تباہ ہوئے جبکہ 3 گھر مکمل طور پر منہدم ہوئے ہیں۔ یہ حادثات صوبے کے مختلف اضلاع پشاور، جنوبی وزیرستان، خیبر اور ایبٹ آباد میں پیش آئے ہیں۔

15 اگست سے اب تک صوبے میں بارشوں، جل تھل اور شہری سیلاب کے باعث مختلف حادثات میں 411 افراد جاں بحق اور 258 زخمی ہوئے ہیں، جبکہ 3580 گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔

متاثرہ اضلاع کی انتظامیہ کو امدادی سرگرمیاں تیز کرنے اور متاثرین کو فوری معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پی ڈی ایم اے اور تمام متعلقہ ادارے آپس میں رابطے میں ہیں اور صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی آپریشن سنٹر مکمل طور پر فعال ہے۔ عوام کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع، موسمی صورتحال سے آگاہی اور معلومات کے لیے فری ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: صوبے میں سیلاب سے 406 اموات، متاثرین کو معاوضوں کی ادائیگی کا عمل جاری

ایڈیٹر

دی ناردرن پوسٹ پاکستان ایک ڈییجٹل میڈیا پلیٹ فارم ہے جو خاص کر شمالی پاکستان کی رپورٹنگ اور تحقیقاتی سٹوریز آپ تک لانے کیلئے کوشاں ہے۔ انسانی حقوق، ماحولیات، تعلیم، سماجی مسائل پر خصوصی رپورٹنگ کرتے ہیں۔ More »

متعلقہ تحریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button