خیبرپختونخوا سینیٹ ضمنی انتخاب: پی ٹی آئی کے خرم ذیشان کامیاب
137 رکنی ایوان میں خرم ذیشان نے 91 ووٹ حاصل کیے، تاج آفریدی کو 45 ووٹ ملے؛ کامیابی پر عمران خان اور اراکین اسمبلی کا شکریہ ادا کیا

خیبرپختونخوا سینیٹ کے ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا وقت مکمل ہو گیا، جس کے بعد نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار خرم ذیشان نے کامیابی حاصل کر لی۔
اسمبلی کے کل 137 اراکین نے ووٹ کاسٹ کیے۔ پی ٹی آئی کے خرم ذیشان نے 91 ووٹ حاصل کر کے کامیابی اپنے نام کی، جب کہ اپوزیشن کے امیدوار تاج آفریدی نے 45 ووٹ حاصل کیے۔ ایک ووٹ مسترد قرار پایا۔
کامیابی کے بعد خرم ذیشان نے کہا کہ وہ سب سے پہلے اللہ تعالیٰ اور پھر اپنے قائد عمران خان کے شکر گزار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اسمبلی کے تمام منتخب اراکین کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں۔
خرم ذیشان نے کہا کہ وہ ایوان میں پاکستان کی حقیقی آزادی کی جنگ لڑیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ ہمیں اقتدار، ایوان اور کرسی کا بندہ نہ بنائے، ہماری ترجیح پاکستان کی حقیقی آزادی ہے۔
خرم ذیشان نے مزید کہا کہ جب تک زندگی ہے، تھریٹس آتے رہیں گے مگر وہ اپنے مشن سے پیچھے نہیں ہٹیں گے



