خیبر پختونخوا

خیبرپختونخوا اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر خواتین اور غیر مسلم اراکین نے حلف اٹھا لیا

خیبرپختونخوا اسمبلی کے خواتین اور غیر مسلم مخصوص نشستوں پر منتخب 25 اراکین اسمبلی نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین اسمبلی سے حلف لیا. گورنر خیبر پختونخوا نے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کیجانب سے نامزدگی کے حکم نامہ پر مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین صوبائی اسمبلی سے حلف لیا۔ گورنر خیبر پختونخوا کی مخصوص نشستوں پر حلف لینے والی خواتین اور اقلیتی اراکین اسمبلی کو مبارکباد بھی دی۔ گورنر خیبر پختونخوا نے چیف جسٹس آف پشاور ہائی کورٹ جسٹس کیجانب سے نامزدگی کے حکم نامہ پر مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین اسمبلی سے حلف لیا۔ گورنر خیبرپختونخوا نے اہم نامزدگی پر چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب حلف برداری میں وفاقی وزیر سیفران انجنئر امیر مقام، خیبرپختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباداللہ سمیت اپوزیشن جماعتوں کے اراکین اسمبلی نے بھی شرکت کی۔ واضح رہے کہ یہ حلف آئینِ پاکستان کے آرٹیکل 65 اور آرٹیکل 255(2) کے تحت اور خیبرپختونخوا پروسیجر اینڈ کنڈکٹ آف بزنس رولز 1988 کے رول 6 کے مطابق لیا گیا.

یہ بھی پڑھیں: نیب خیبرپختونخوا نے اعظم سواتی اور سوات کے ایم پی اے آمجد علی کو کرپشن کیسیز میں طلب کرلیا

ایڈیٹر

دی ناردرن پوسٹ پاکستان ایک ڈییجٹل میڈیا پلیٹ فارم ہے جو خاص کر شمالی پاکستان کی رپورٹنگ اور تحقیقاتی سٹوریز آپ تک لانے کیلئے کوشاں ہے۔ انسانی حقوق، ماحولیات، تعلیم، سماجی مسائل پر خصوصی رپورٹنگ کرتے ہیں۔ More »

متعلقہ تحریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button