غیر زمرہ بندی
خوازہ خیلہ چالیار میں مدرسے کے قاری کے مبینہ تشدد سے طالبعلم جاں بحق
مدرسے میں قاری صاحب کے مبینہ تشدد اور مارپیٹ سے کم عمر طالبعلم فرحان ایاز جاں بحق ہو گیا

سوات کی تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقے چالیار میں واقع ایک مدرسے میں قاری صاحب کے مبینہ تشدد اور مارپیٹ سے کم عمر طالبعلم فرحان ایاز جاں بحق ہو گیا۔ واقعہ کے بعد علاقے میں افسوس اور غم کی فضا چھا گئی ہے۔
پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی متعلقہ تھانے نے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔ تاہم واقعے میں ملوث قاری کی گرفتاری کے حوالے سے تاحال کوئی پیش رفت سامنے نہیں آئی۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اس دلخراش واقعے نے پورے علاقے کو ہلا کر رکھ دیا ہے اور والدین میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے فوری انصاف کی فراہمی اور ملزم کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سوات کے علاقہ مدین میں شدید بارش کے باعث چھت گرنے سے 3 بچے جاں بحق، خاتون زخمی



