خیبر پختونخوا

حوالدار نے تین ججوں کے آرڈر کوڑے دان میں پھینک دیے؛ سہیل آفریدی

ذیلی سرخی: ’ایک حوالدار نے تین ججوں کے آرڈر کوڑے دان میں پھینکے‘، یکساں تعلیمی نظام اور سیکیورٹی فورسز کے خلاف کارروائی کی قانون سازی کا اعلان

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردار سہیل آفریدی نے جمعرات کو ایک اہم خطاب میں واضع کیا کہ وہ دارالحکومت میں الیکشن کی بجائے عدلیہ کی بالادستی کے لیے آئے ہیں، جسے 26ویں آئینی ترمیم کے ذریعے ’مفلوج‘ کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے زور دے کر کہا، "میں یہاں لایا گیا نہیں ہوں، میں منتخب ہو کر اقتدار میں آیا ہوں۔”

عدلیہ کے ساتھ ’سلوک‘ پر سخت موقف

وزیراعلیٰ نے اپنی جماعت کے بانی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پنجاب حکومت کو خط لکھا تھا، اور جیل کے باہر موجودگی کے دوران وزیراعظم کے فون آنے پر ان سے بھی ملاقات کروانے کی درخواست کی۔

ان کا کہنا تھا، "جب عدالت نے ملاقات کا حکم دیا تو ایک حوالدار نے مجھے روکا اور تین ججوں کے آرڈر کوڑے دان میں پھینک دیے۔” انہوں نے دعویٰ کیا کہ چیف جسٹس وقار سیٹھ، ارشد شریف اور دیگر صحافیوں کے ساتھ بھی اسی قسم کا سلوک روا رکھا گیا۔

ججوں کو براہِ راست پیغام

سہیل آفریدی نے براہِ راست ججوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا، "اگر جج صاحبان کہہ رہے ہیں کہ ہمارے فیصلے نہیں مانے جاتے تو خط لکھنے کی بجائے ہمارے پاس آئیں۔” انہوں نے وکلاء برادری کی مکمل حمایت کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ وکلاء نے ماضی میں بھی تحریکیں چلائی ہیں۔

تعلیم اور امن کے لیے اقدامات

حکومتی اقدامات کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ یکساں نظام تعلیم کے لیے اقدامات ہو رہے ہیں تاکہ غریب اور امیر کے بچے یکساں تعلیم حاصل کر سکیں۔ انہوں نے صوبے میں امن قائم کرنے کے لیے بھی جامع اقدامات کا اعلان کیا۔

انقلابی قانون سازی کا وعدہ

وزیراعلیٰ نے کہا کہ وہ عام عوام کے تحفظ کے لیے قانون سازی کر رہے ہیں۔ انہوں نے ایک اہم اعلان کرتے ہوئے کہا، "ہم ایسی قانون سازی کر رہے ہیں کہ اگر سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں بے گناہ عوام کی جان جاتی ہے تو اس کے خلاف بھی کارروائی ہو گی۔”

انہوں نے کہا کہ قانون سازی کے لیے وہ بار ایسوسی ایشن اور وکلاء تنظیموں کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

آخر میں انہوں نے آزاد عدلیہ، میڈیا کی بحالی اور آئین و قانون کی بالادستی کے لیے وکلاء کے ساتھ مل کر کام کرنے کا عزم دہرایا۔

ایڈیٹر

دی ناردرن پوسٹ پاکستان ایک ڈییجٹل میڈیا پلیٹ فارم ہے جو خاص کر شمالی پاکستان کی رپورٹنگ اور تحقیقاتی سٹوریز آپ تک لانے کیلئے کوشاں ہے۔ انسانی حقوق، ماحولیات، تعلیم، سماجی مسائل پر خصوصی رپورٹنگ کرتے ہیں۔ More »

متعلقہ تحریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button