خیبر پختونخوا

خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کے 6 حملوں میں 5 پولیس اہلکار شہید، 5 زخمی

حملوں کے دوران متعدد پولیس اہلکار شہید اور زخمی ہوئے، جبکہ پولیس کی بروقت اور مؤثر جوابی کارروائی کے نتیجے میں دہشت گرد پسپا ہو گئے۔

خیبر پختونخوا میں پولیس پر 6 دہشت گرد حملوں میں 5 اہلکار شہید جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق شدت پسندوں نے بیک وقت اپر دیر، لوئر دیر، پشاور اور بنوں میں پولیس کو نشانہ بنایا۔

پولیس نے بتایا کہ دہشت گردوں نے اپر دیر میں پولیس موبائل،لوئر دیر میں پولیس چوکی، پشاور میں پولیس تھانا حسن خیل اور 2 پولیس چوکیوں پر ہلکے اور بھاری ہتھیاروں سے حملے کئے جنہیں پولیس جوانوں نے پسپا کر دیے۔

پولیس کے مطابق پشاور کے مضافاتی علاقے میں واقع تھانا حسن خیل پر پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان دیر تک فائرنگ کا تبادلہ ہوا ۔ حملے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوا۔

پولیس نے بتایا کہ اپر دیر میں دہشتگردوں نے پولیس موبائل کو نشانہ بنایا جن میں 3 اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوگئے۔
اسی طرح لوئر دیر کے علاقہ لاجبوک میں پولیس چوکی پر حملے کے دوران ایک پولیس کانسٹیبل شہید ہوا۔

بنوں میں مزنگ پولیس چوکی پر شدت پسندوں نے حملہ کیا جنہیں جوابی کارروائی کے دوران پسپا کیا گیا۔
ڈی پی او بنوں سلیم عباس کلاچی کے مطابق پولیس نے جوانمردی سے ڈٹ کر مقابلہ کیا اور حملہ اوروں کو بھاگنے پر مجبور کیا.

ایڈیٹر

دی ناردرن پوسٹ پاکستان ایک ڈییجٹل میڈیا پلیٹ فارم ہے جو خاص کر شمالی پاکستان کی رپورٹنگ اور تحقیقاتی سٹوریز آپ تک لانے کیلئے کوشاں ہے۔ انسانی حقوق، ماحولیات، تعلیم، سماجی مسائل پر خصوصی رپورٹنگ کرتے ہیں۔ More »

متعلقہ تحریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button