
جنوبی وزیرستان لوئر کی تحصیل برمل کے علاقے اعظم ورسک میں کرمزی اسٹاپ کے قریب والی بال گراؤنڈ پر ڈرون حملے میں 15 افراد زخمی ہو گئے ہیں، جن میں سے 4 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ حملے کے فوراً بعد علاقے میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس سے مقامی افراد میں بھگدڑ مچ گئی۔
مقامی ذرائع کے مطابق زخمیوں میں بچے بھی شامل ہیں۔ تمام زخمیوں کو ہیڈ کوارٹر ہسپتال وانا منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ ہسپتال انتظامیہ نے عوام سے خون عطیہ کرنے کی اپیل کی ہے۔
رکن قومی اسمبلی زبیر خان نے اس حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک سفاک اور غیر انسانی اقدام ہے جس کا کوئی جواز نہیں بنتا۔ انہوں نے کہا کہ نہتے شہریوں کو نشانہ بنانا ظلم کی انتہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: افریقی ملک نائجیریا میں دہشت گردوں کا مسجد پر حملہ، 44 افرادجاں بحق




