اہم خبریںخیبر پختونخوا

جنوبی وزیرستان اپر میں پولیس کے 7 اہلکار مبینہ طور پر اغوا، تلاش جاری

ذرائع کے مطابق، تھانہ لدھا کے تین اہلکار معمول کی گشت پر تھے جب وہ پراسرار طور پر لاپتہ ہو گئے۔

جنوبی وزیرستان اپر میں پولیس کے سات اہلکاروں کے اغوا کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے جنہیں دو مختلف علاقوں سے نامعلوم افراد نے مبینہ طور پر اغوا کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، تھانہ لدھا کے تین اہلکار معمول کی گشت پر تھے جب وہ پراسرار طور پر لاپتہ ہو گئے۔ لاپتہ ہونے والے اہلکاروں کی شناخت انصاف، عابد اور اسماعیل کے ناموں سے ہوئی ہے۔ یہ واقعہ لدھا تھانے کی حدود میں پیش آیا۔
اسی طرح تھانہ سروکئی کی حدود میں واقع تانگہ چگملائی سے چار مزید اہلکار، جن میں سب انسپکٹر عبد الخالق، سپاہی عرفان اللہ، حبیب اللہ اور عمران شامل ہیں، مبینہ طور پر اغوا کر لیے گئے۔

ڈی پی او جنوبی وزیرستان ارشد خان نے میڈیا کو بتایا کہ تمام اہلکار "لاپتہ” ہیں اور ان کی تلاش جاری ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی جنوبی وزیرستان میں پولیس کو کالعدم تحریک طالبان کی جانب سے اغوا کیا جا چکا ہے۔
حکام نے مغوی اہلکاروں کی بازیابی کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے اور تمام مشتبہ راستوں کی نگرانی کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔ نامیاں کمر تورغر میں سلائڈنگ کا افسوسناک واقعہ، ایک نوجوان جانبحق، تین زخمی

ایڈیٹر

دی ناردرن پوسٹ پاکستان ایک ڈییجٹل میڈیا پلیٹ فارم ہے جو خاص کر شمالی پاکستان کی رپورٹنگ اور تحقیقاتی سٹوریز آپ تک لانے کیلئے کوشاں ہے۔ انسانی حقوق، ماحولیات، تعلیم، سماجی مسائل پر خصوصی رپورٹنگ کرتے ہیں۔ More »

متعلقہ تحریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button