تھانہ صدر پولیس کی بڑی کارروائی، بھاری مقدار میں شراب، آئس اور غیر قانونی اسلحہ برآمد، ملزم گرفتار
ڈی پی او بنوں سلیم عباس کلاچی ایک بڑی اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات اور اسلحہ برآمد کر لیا
ڈی پی او بنوں سلیم عباس کلاچی کی واضح اور سخت ہدایات پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری بھرپور کریک ڈاؤن کے دوران تھانہ صدر پولیس نے ایک بڑی اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات اور اسلحہ برآمد کر لیا۔
ایس ایچ او تھانہ صدر امان اللہ خان نے پولیس نفری کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم زاہد خان ولد اسماعیل خان سکنہ کوٹکہ جمعہ خان کے ٹھکانے پر چھاپہ مارا۔ کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے 90 بوتلیں شراب،503 گرام آئس،01 عدد کالاکوف ،02 عدد پستول برآمد کرلئے۔
ملزم کو موقع پر گرفتار کرکے اس کے خلاف منشیات و اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
ڈی پی او بنوں سلیم عباس کلاچی نے اس کامیاب کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ:
"منشیات فروشی ایک مہلک ناسور ہے جو ہمارے معاشرے، خصوصاً نوجوان نسل کو تباہی کی طرف لے جا رہا ہے۔ جو بھی اس مکروہ دھندے میں ملوث پایا گیا، خواہ وہ کتنا ہی بااثر کیوں نہ ہو، اس کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔”
انہوں نے مزید کہا کہ منشیات اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف بلا امتیاز اور مسلسل کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ ضلع بنوں کو جرائم سے پاک اور پرامن بنایا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: ایس ایچ او مچنی گیٹ کی کارروائی، مسلح ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد



