خیبر پختونخوا

بڑے بھائی کو قتل کرنے کے شدید رنج میں قاتل بھائی نے بھی خودکشی کرلی

نوشہرہ کے واقعے میں آئس نشی توفیق اللہ نے قبرستان میں اپنے سگے بھائی توحید اللہ کی قبر پر اپنی کنپٹی پر فائر کرکے جان دے دی

نوشہرہ ،بڑے بھائی کو قتل کرنے کا افسوس ،قاتل نے دلبرداشتہ ہوکر مقتول بھائی کی قبر پر خودکشی کرلی.

نوشہرہ آدم زئی میں بڑے بھائی کو قتل کرنے والا آئس نشی بھائی نے دلبرداشتہ ہوکر مقتول بھائی توحید اللہ کی قبر پر آپنی کن پٹی پر فائر کرکے خودکشی کرلی۔پولیس کے مطابق خودکشی کرنے والا توفیق اللہ شدید زخمی ہوگیا۔ ہسپتال منتقلی کے دوران جابحق ہوگیا۔

ڈی ایس پی آکوڑہ خٹک سرکل جواد خان کے مطابق خودکشی کرنے والے قاتل توفیق اللہ نے دو روز قبل اپنے ہی بھائی پر فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔جس پر انکواپنے سکے بھائی توحید اللہ کو قتل کرنے کا شدید رنج تھا۔ اور اج قبرستان جاکر بھائی کی قبر پر اپنے اپ پر فائرنگ کی ۔متوفی توفیق اللہ کی نعیش پوسٹ مارٹم کے لیے قاضی حسین احمدمیڈئکل کمپلکس نوشہرہ منتقل کردی گئی پولیس نے زیر دفعہ 174 کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ خاندانی ذرائع کے مطابق توفیق اللہ آئس نشی تھا۔

یہ بھی پڑھیں: جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد کے بھائی شکیل احمد فائرنگ سے جاں بحق

ایڈیٹر

دی ناردرن پوسٹ پاکستان ایک ڈییجٹل میڈیا پلیٹ فارم ہے جو خاص کر شمالی پاکستان کی رپورٹنگ اور تحقیقاتی سٹوریز آپ تک لانے کیلئے کوشاں ہے۔ انسانی حقوق، ماحولیات، تعلیم، سماجی مسائل پر خصوصی رپورٹنگ کرتے ہیں۔ More »

متعلقہ تحریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button