بٹگرام میں پولیس کانسٹیبل کو نامعلوم مسلح افراد نے گولیاں مار کر شہید کر دیا
واقعہ مٹہ میدان کے قریب پیش آیا، سیکیورٹی فورسز نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی؛ عوام میں غم و غصہ

بٹگرام سٹی پولیس اسٹیشن کے کانسٹیبل غلام اسحاق کو نامعلوم مسلح افراد نے گولیاں مار کر شہید کر دیا۔ واقعہ مٹہ میدان کے قریب پیش آیا، جہاں ایک مسلح شخص نے کانسٹیبل کے سر پر سیدھی گولی مار کر فرار ہو گیا۔
سیکیورٹی اداروں نے فوری طور پر علاقے کو گھیراؤ میں لے لیا اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ پولیس کے مطابق، تحقیقات تیز رفتار انداز میں کی جا رہی ہیں، تاہم ابھی تک حملہ آوروں کی شناخت نہیں ہو سکی۔
شہید کانسٹیبل غلام اسحاق کی پولیس فورس کے لیے قربانی کو انتظامیہ اور عوام نے خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔ واقعے کے بعد علاقے میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی ہے، جبکہ امن و امان کی صورتحال پر بھی سوالات اٹھ رہے ہیں۔
مقامی رہائشیوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکام واقعے کی شفاف تحقیقات کریں اور مجرموں کو جلد از جلد کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے۔ پولیس نے عوام سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کسی کے پاس بھی معلومات ہوں تو وہ فوری طور پر متعلقہ حکام کو اطلاع دیں۔
یہ بھی پڑھیں: گورنمنٹ سینٹیل ماڈل سکول بٹگرام میں یومِ تشکر کا جوش و جذبے سے انعقاد



