اہم خبریں
بٹگرام غیر ملکی وی لاگر سے نامناسب سوالات، 1 پولیس اہلکاروں کے خلاف کاروائی
بٹگرام میں غیر ملکی خاتون بائیکر سے نامناسب سوالات پوچھنے پر ایک پولیس اہلکار معطل اور 3 پولیس اہلکاروں کے خلاف انکوائری شروع ہوگئی۔

بٹگرام میں غیر ملکی خاتون بائیکر سے نامناسب سوالات پوچھنے پر ایک پولیس اہلکار معطل اور 3 پولیس اہلکاروں کے خلاف انکوائری شروع ہوگئی۔
جیونیوز نے 20 اگست کو ہالینڈ کی معروف بائیک رائیڈر نورالی سے پولیس کے نامناسب سوالات سے متعلق رپورٹ نشر کی تھی۔
پاکستان کی سیاحت پر آئی ہالینڈ کی مشہور بائیک رائیڈر نورالی پولیس کے عجیب و غریب رویے اور سوالات سے اس وقت پریشان ہوئیں جب انہیں پہلے ایک مقام پر پولیس والوں نے روکا، دستاویزات چیک کیں، پھر 2 اہلکاروں کو ان کے ساتھ بھیج دیا ، وہ اہلکار انہیں گھماتے پھراتے، ایک سے دوسری اور دوسری سے تیسری پولیس ٹیم کے حوالے کرتے رہے۔
پولیس اہلکارنے سیاح وی لاگر سے ذاتی سوالات پوچھے اور ہراساں کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا بارشوں، سیلاب کے باعث وفات ہونیوالوں کی تعداد میں مزید اضافہ



