بنوں میں خلیفہ گل نواز کے علاقے میں ایک دلخراش واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک فیمل نرس کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اس گھناؤنے فعل میں 7 افراد ملوث ہیں۔ اس واقعے نے علاقے میں غم و غصے کی لہر دوڑا دی ہے اور عوام انصاف کے منتظر ہیں۔ سوال یہ اٹھایا جا رہا ہے کہ کیا ملزمان، جو مبینہ طور پر بااثر خاندانوں سے تعلق تو رکھتے ہیں، اپنے کیے کی سزا سے بچ پائیں گے؟ کیا قانون ایک غریب اور بے بس خاتون کو انصاف فراہم کرنے میں کامیاب ہو گا؟ کیا ان سرکردہ گناہگاروں کو ان کے جرم کی قرار واقعی سزا ملے گی؟ یہ سوالات ہر زبان پر ہیں اور عوام کی نظریں قانون نافذ کرنے والے اداروں پولیس اور عدلیہ کی جانب مرکوز ہیں۔ متاثرہ خاتون اور اس کے اہل خانہ انصاف کے لیے پُرجوش ہیں اور چاہتے ہیں کہ اس واقعے میں ملوث تمام افراد کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے۔ دیکھنا یہ ہے کہ کیا قانون سب کے لیے برابر ثابت ہوتا ہے اور کیا اس مظلوم خاتون کو انصاف مل پاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چارسدہ میں مسجد پیش امام پر 12 سالہ بچے سے جنسی زیادتی کا الزام
ایک اور خبر کے مطابق رحیم یار خان کی تحصیل خانپور کے قصبہ نواں کوٹ میں ایک اسکول ٹیچر کو 100 سے زائد طلبہ کے ساتھ جنسی زیادتی کے سنگین الزامات کے بعد گرفتار کر لیا گیا۔ معاملے کا انکشاف اس وقت ہوا جب مقامی ایک شہری نے تھانہ خانپور صدر میں شکایت درج کرائی۔



