بنوں پولیس، سیکورٹی فورسز کی کاروائی، 7 سہولت کار گرفتار، ٹھکانے تباہ
یہ آپریشن ڈی آئی جی بنوں ریجن اور ڈی پی او بنوں کی ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے انجام دیا گیا، جو علاقے میں دیرپا امن اور دہشتگردی کے خاتمے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔

بنوں: ہوید میں سیکیورٹی فورسز اور بنوں پولیس کا کامیاب آپریشن، 07 سہولت کار گرفتار، 3 ٹھکانے تباہ
بنوں: پاک فوج اور بنوں پولیس نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ہوید کے علاقوں میں مشترکہ سرچ اینڈ ٹارگیٹڈ آپریشن کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 07 سہولت کار گرفتار کر لیے، جبکہ دہشتگردوں کے 3 ٹھکانے کامیابی سے تباہ کر دیے گئے۔
ترجمان بنوں پولیس عامر خان کے مطابق پولیس اور سیکورٹی فورسز نے علاقے میں مشترکہ آپریشن کیا۔
کارروائی کے دوران ایک زارنج گاڑی اور دو موٹر سائیکلیں بھی قبضے میں لے لی گئیں۔ علاقے میں سیکیورٹی کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لیے ہوید بازار اور گردونواح میں مشترکہ گشت جاری رہا، جس سے مقامی آبادی میں اطمینان اور تحفظ کا احساس مزید مضبوط ہوا۔
یہ آپریشن ڈی آئی جی بنوں ریجن اور ڈی پی او بنوں کی ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے انجام دیا گیا، جو علاقے میں دیرپا امن اور دہشتگردی کے خاتمے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔
پاک فوج اور بنوں پولیس نے دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک اپنی کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ مشکوک سرگرمیوں کی فوری اطلاع متعلقہ اداروں کو دیں تاکہ امن دشمن عناصر کا قلع قمع کیا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا میں 4 اگست یوم شہداء پولیس انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا



