خیبر پختونخواملاکنڈ ڈویژن

باجوڑ کی عوام کا امن کیلئے پکار، ہزاروں لوگ امن پاسون میں شریک

عوام کا کہنا ہے کہ ہم امن چاہتے ہیں۔ مزید بدامنی برداشت نہیں کرسکتے

باجوڑ میں پہلی بار ایک کامیاب امن پاسون کا انعقاد کیا گیا۔ امن مارچ کے لیے عوام کا سیلاب امڈ آیا اور ہزاروں کی تعداد میں عوام نے مارچ میں حصہ لیا۔

امن مارچ میں ضلع بھر سے ہزاروں افراد شریک ہیں۔ لوگوں کی آمد کا سلسلہ اب تک جاری ہیں۔ شدید گرمی کے باوجود بھی ہزاروں افراد امن مارچ میں شریک ہیں۔

امن مارچ میں وزیر اعظم کے مشیر و ایم این اے مبارک زیب خان بھی شریک ہیں۔ سابق اراکین اسمبلی اور موجودہ اراکین اسمبلی بھی دھرنے میں شریک ہیں۔

عوام کا کہنا ہے کہ ہم امن چاہتے ہیں۔ مزید بدامنی برداشت نہیں کرسکتے۔ شرکاء کی جانب سے پرجوش نعرے بازی جاری ہے۔

الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے عوام کو ٹھنڈا پانی اور شربت فراہم کیا جا رہا ہے۔ امن دھرنے میں باجوڑ کے قومی مشران بھی اپنے قافلوں کے ہمراہ شریک ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ضلع باجوڑ میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب ریموٹ کنٹرول بم دھماکا

ایڈیٹر

دی ناردرن پوسٹ پاکستان ایک ڈییجٹل میڈیا پلیٹ فارم ہے جو خاص کر شمالی پاکستان کی رپورٹنگ اور تحقیقاتی سٹوریز آپ تک لانے کیلئے کوشاں ہے۔ انسانی حقوق، ماحولیات، تعلیم، سماجی مسائل پر خصوصی رپورٹنگ کرتے ہیں۔ More »

متعلقہ تحریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button