خیبر پختونخواہزارہ ڈویژن

باجوڑ امدادی مشن کے دوران ہیلی کاپٹر کریش، 5 افراد شہید

شہداء کو سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا

باجوڑ کے بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان پہنچانے والا خیبر پختونخوا صوبائی حکومت کا ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر خراب موسم کی وجہ سے کریش ہو گیا۔ اس حادثے میں دو پائلٹ سمیت عملے کے پانچ افراد شہید ہو گئے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ صوبائی حکومت کل سوگ منانے کا اعلان کرتی ہے۔ کل صوبے بھر میں قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔

وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری علی امین گنڈاپور نے بتایا کہ حادثے کی جگہ پر امدادی ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں۔ شہداء کی لاشوں کو پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت شہداء کے اہل خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ ہیلی کاپٹر عملے نے دوسروں کی جان بچانے کے لیے اپنی جانیں قربان کر دیں، یہ ہمارے اصل ہیرو ہیں اور ان کی قربانی تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھی جائے گی۔

وزیر اعلیٰ نے شہداء کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات، تیس سے زائد جاں بحق

ایڈیٹر

دی ناردرن پوسٹ پاکستان ایک ڈییجٹل میڈیا پلیٹ فارم ہے جو خاص کر شمالی پاکستان کی رپورٹنگ اور تحقیقاتی سٹوریز آپ تک لانے کیلئے کوشاں ہے۔ انسانی حقوق، ماحولیات، تعلیم، سماجی مسائل پر خصوصی رپورٹنگ کرتے ہیں۔ More »

متعلقہ تحریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button