خیبر پختونخواہزارہ ڈویژن

ہری پور میں شدید بارشوں سے مکان کی چھت گرگئی، ایک بچی جاں بحق

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر II نے ٹی ایم او ٹی ایم اے ہری پور، ٹی ایم اے کے فیلڈ اسٹاف، اور پٹواری حلقہ کے ہمراہ جٹی پونڈ سوکا کا دورہ کیا۔ اس دورے کا مقصد علاقے میں نکاسی آب کے نظام کا جائزہ لینا تھا۔ موقع پر متعلقہ عملے سے تفصیلی بریفنگ لی گئی اور انہیں ضروری ہدایات جاری کی گئیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں موقع پر سد باب کیا جا سکے۔

بعد ازاں، شدید بارش کے باعث ایک علاقے میں گھر کی چھت گرنے سے ایک کمسن بچی کی شہادت کے واقعے پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر II نے فوری طور پر متاثرہ مقام کا دورہ کیا۔ انہوں نے متاثرہ خاندان سے ملاقات کی، دلی تعزیت کی اور شہیدہ بچی کے اہل خانہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔

دورے کے دوران انہوں نے گھر کی خستہ حالی کا جائزہ لیا، جس کی حالت مزید رہائش کے قابل نہیں تھی۔ لہٰذا متاثرہ خاندان کو عارضی طور پر گھر خالی کرنے کی ہدایت دی گئی تاکہ کسی بھی مزید ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر II نے متاثرہ خاندان کو ممکنہ ریلیف، معاونت اور بحالی میں ضلعی سطح پر سہولت فراہم کرنےکی یقین دہانی بھی کروائی ۔ متعلقہ افسران کو فوری اقدامات کے احکامات جاری کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: تورغر میں بجلی کے بحران کے خلاف عوامی غم و غصہ، 21 جولائی کو پرامن احتجاج کا اعلان

ایڈیٹر

دی ناردرن پوسٹ پاکستان ایک ڈییجٹل میڈیا پلیٹ فارم ہے جو خاص کر شمالی پاکستان کی رپورٹنگ اور تحقیقاتی سٹوریز آپ تک لانے کیلئے کوشاں ہے۔ انسانی حقوق، ماحولیات، تعلیم، سماجی مسائل پر خصوصی رپورٹنگ کرتے ہیں۔ More »

متعلقہ تحریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button