خیبر پختونخواہزارہ ڈویژن

ایبٹ آباد میں شہریوں کو فری ہیلمٹس تقسیم کیے گئے

ایس ایس پی ٹریفک قمر حیات خان کی قیادت میں جاری اس مہم کے تحت سینکڑوں ہیلمٹس شہریوں میں مفت تقسیم کیے گئے

ایس ایس پی ٹریفک وارڈن پولیس قمر حیات خان نے خود شہریوں میں سینکڑوں مفت ہیلمٹس تقسیم کیے

ٹریفک قوانین سے متعلق عوامی شعور بیدار کرنے کی مہم اپنے تیسرے مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔ ایس ایس پی ٹریفک قمر حیات خان کی قیادت میں جاری اس مہم کے تحت سینکڑوں ہیلمٹس شہریوں میں مفت تقسیم کیے گئے۔ قمر حیات خان نے خود سڑک پر موجود موٹر سائیکل سواروں میں ہیلمٹ تقسیم کیے اور انہیں ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی فراہم کی۔

اس موقع پر قمر حیات خان نے کہا:

"ہیلمٹ کا استعمال محض قانونی تقاضا نہیں بلکہ انسانی زندگی کی حفاظت کی ضمانت ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ ہر شہری قانون کی پاسداری کے ساتھ ساتھ اپنی اور دوسروں کی حفاظت کو بھی یقینی بنائے۔ ایبٹ آباد ٹریفک پولیس عوام کی سلامتی کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔”

عوام نے ٹریفک پولیس کے اس عملی، مؤثر اور مثبت اقدام کو بے حد سراہا اور اس بات کا عہد کیا کہ وہ آئندہ سفر کے دوران ہیلمٹ کا استعمال لازمی بنائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ناران-کاغان روڈ 15 سے 18 جون تک ٹریفک کے لیے بند، سیاح متبادل راستہ استعمال کریں

ایڈیٹر

دی ناردرن پوسٹ پاکستان ایک ڈییجٹل میڈیا پلیٹ فارم ہے جو خاص کر شمالی پاکستان کی رپورٹنگ اور تحقیقاتی سٹوریز آپ تک لانے کیلئے کوشاں ہے۔ انسانی حقوق، ماحولیات، تعلیم، سماجی مسائل پر خصوصی رپورٹنگ کرتے ہیں۔ More »

متعلقہ تحریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button