خیبر پختونخواشانگلہ

شانگلہ میں پوری مارکیٹ آگ سے خاکستر، لاکھوں کا نقصان

پیشہ ورانہ مہارت سے 50 منٹ کی کوششوں سے مزید نقصان روک دیا گیا، عوام نے ریسکیو ٹیم کی کارکردگی کو سراہا

الپوری شاہ پور کے مین بازار میں حسن خان نامی شخص کے مارکیٹ کے دکانوں پر آگ لگ گئی۔

ریسکیو کنٹرول روم شانگلہ کو اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کے فائر فائٹرز بمع فائر ویکلز سمیت موقع پر پہنچ گئی۔ ریسکیو 1122 شانگلہ کے فائیر فائٹر نے پیشہ ورانہ طریقے سے مسلسل 50 منٹ تک فائٹینگ کرتے ہوے آگ پر قابو پا لیا۔بروقت رسپانس اور پیشہ ورانہ مہارت سے اور آگ کو مزید پہیلنے سے روک دیا گیا۔ اور مزید دکانوں کو راکھ ہونے سے بچا لیا گیا۔ آگ بھجانے میں ریسکیو1122شانگلہ کے سٹیشن 11 الپوری اور سٹیشن 22 بشام کے اہلکاروں نے حصہ لیا۔
بروقت رسپانس اور پیشہ ورانہ خدمات پر علاقائی لوگوں نے ریسکیو1122شانگلہ کی کارکردگی پر اطمنان کا اظہار کیا۔
ڈی ای او شانگلہ انجينئر ملک شیر دل خان کی ہدایت پر ایمرجنسی افیسر خان محمد خود موقع پر موجود ہوکر آپریشن کی نگرانی کی۔

یہ بھی پڑھیں: بشام جیل کے اہلکار کا بیوی سمیت خودکشی، تفصیلات سامنے آگئی

ایڈیٹر

دی ناردرن پوسٹ پاکستان ایک ڈییجٹل میڈیا پلیٹ فارم ہے جو خاص کر شمالی پاکستان کی رپورٹنگ اور تحقیقاتی سٹوریز آپ تک لانے کیلئے کوشاں ہے۔ انسانی حقوق، ماحولیات، تعلیم، سماجی مسائل پر خصوصی رپورٹنگ کرتے ہیں۔ More »

متعلقہ تحریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button