خیبر پختونخواہزارہ ڈویژن

آلائی بٹگرام میں دو طلباء بجلی کی کرنٹ لگنے سے جاں بحق

آلائی بٹگرام میں دو طلباء بجلی کی کرنٹ لگنے سے جاں بحق آلائی میں مدرسے کے دو طلباء کرنٹ لگنے سے موقع پر جانبحق ہوگئے، تحصیل آلائی کے صدر مقام بنہ کے مضافات دمرئی میں مقامی مدرسہ کے دو طلباء مدثر اور یاسر پسران عبدالہادی گھر جارہے تھے کہ راستے میں ایک بھائی نے بجلی کے ہائی وولٹیچ لائن کے کھمبے کو چوا جس سے ان کو کرنٹ لگ گیا دوسرا بھائی انکی مدد کیلئے دوڑے تو وہ بھی کرنٹ کے زد میں آکر دونوں موقع پر جانبحق ہوگئے، واقعہ کے کافی دیر کے بعد راہگیر کے اطلاح پر لواحقین نے آکر دونوں بچوں کے لاشوں کو اٹھا کر گھر لےگئے، بچوں کی عمریں بلترتیب تقریبا 14 اور 11 سال بتائی جارہی ہے، واقعہ کے بعد نہ صرف اہل علاقہ سراپا احتجاج ہیں بلکہ جانبحق ہونے والے بچوں کے لواحقین بھی محکمہ واپڈا آلائی کو واقعہ کا ذمے دار ٹہرا رہے ہیں، جانبحق ہونے والے طلباء کے بڑے بھائی قاری اعجاز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم غریب اور محنت کش لوگ ہیں نہ تھانہ کچہری کی سکت رکھتے ہیں اور نہ ان معاملات سے نمٹنے کا طور طریقہ جانتے ہیں اسلئے اپنا کیس اللہ کے سپرد کردیاہے، مگر اس واقعہ کے ذمے دار محکمہ واپڈا ہے اس سے پہلے بھی واپڈا آلائی کی غفلت اور لاپرواہی سے کئی جانیں ضائع ہوگئی ہے مگر محکمہ واپڈا کو اپنی کوتاہیوں کا احساس نہیں ہوریا، انہوں نے کہاکہ پہلی تو بجلی ہوتی نہیں اور جب آتی ہے تو مس منجمنٹ کی وجہ سے لوگوں کی زندگیاں داؤ پر لگ جاتی ہے، حکومت کو کب احساس ہوگی لوگوں کے بچوں کی لاشیں اٹھانے اور روز کسی نہ کسی گھر میں ماتم کا ، دیگر اہلیان نے بھی محکمہ واپڈا آلائی کے ذمےدارن کو اڑے ہاتھوں لیا اور کہاکہ انتظامیہ واقعہ کی تحقیقات کرائیں اور ذمے داروں کو قرار واقعی سزا دلانے کے ساتھ متاثرہ خاندان کی مالی معاونت کیلئے بھی فوری اقدامات کریں۔

یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 10 افراد جاں بحق دو زخمی

ایڈیٹر

دی ناردرن پوسٹ پاکستان ایک ڈییجٹل میڈیا پلیٹ فارم ہے جو خاص کر شمالی پاکستان کی رپورٹنگ اور تحقیقاتی سٹوریز آپ تک لانے کیلئے کوشاں ہے۔ انسانی حقوق، ماحولیات، تعلیم، سماجی مسائل پر خصوصی رپورٹنگ کرتے ہیں۔ More »

متعلقہ تحریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button